دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا
لاہور (پی این پی) دبئی سے لاہور آنے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران پرندے سے ٹکرا گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 264دبئی سے لاہور پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث ایک انجن کو نقصان پہنچا۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد طیارے کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.