by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گورنر KP نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

گورنر خیبر پختونخوا نے سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خطرات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

فیصل کریم کنڈی کے زیر صدارت اسپیشل سیکیورٹی سے متعلق پشاور میں اجلاس ہوا جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں صورتحال پُرامن اور معمول کے مطابق رہی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ رہیں گے۔



PNP

Comments are closed.