by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اجلاس، شہریوں پر حملے کی پرزور مذمت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں کوئٹہ میں نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی گئی اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی بلوچستان پولیس نے ابتدائی رپورٹ پیش کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہر مشکل گھڑی میں بلوچستان کے ساتھ دینے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔



PNP

Comments are closed.