ملزمہ انمول کو عدالت میں پیش کرنا عوام کیلئے خطرہ ہے،سپرنٹڈنٹ جیل کی رپورٹ
کراچی(پی این پی)سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فار ویمن نے انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی اور قتل کیسز کی رپورٹ مختلف عدالتوں میں پیش کر دی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کرنا عوام کے لیے خطرہ ہے، ملزمہ ہائی پروفائل ہے جس کی وجہ سے فزیکلی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فار ویمن نے رپورٹ میں بتایا کہ ملزمہ کو پیش کرنا عوام، سیکیورٹی اداروں اور خود ملزمہ کے لیے بھی خطرہ ہے، ملزمان کی ویڈیو لنک پر پیشی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ نے ستمبر 2025 میں ہدایات دی تھیں،
سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر گائیڈ لائنز دے رکھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق عوام کے تحفظ کے پیشِ نظر پنکی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی اجازت دی جائے، پنکی کو آج پیش نہیں کیا جا سکتا، آئندہ سماعت کی تاریخ بھی ویڈیو لنک پر دی جائے۔
PNP
Comments are closed.