گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ امن و امان پہلی ترجیح ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے ایڈوائزری کونسل اراکین کو خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ لوگ اپنے متعلقہ اداروں میں محنت، لگن اور دلجوئی سے کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے صوبے کو امن کا گہوارہ بنایا جائے، ریاست کا عزم ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن کا قیام یقینی بنایا جائے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھائی جائے گی، خیبر پختونخوا میں تعلیم، صحت، انصاف دیگر شعبوں میں شفافیت لائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کرپشن سے متعلق زیرو ٹالرنس ہے، خیبر پختونخوا کا امن و امان پہلی ترجیح ہے، صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، سیاحت کے شعبے کو فروغ دیں گے۔
PNP
Comments are closed.