by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ساڑھے 3ہزار روپے کے تنازع پر داماد نے سسر کو ہلاک کر دیا

گوجرانوالہ (پی این پی)گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقے عدیل ٹائون کوٹ اسحاق میں 3500روپے لین دین تنازع پر داماد نے سسر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق افضل اپنے بیٹے شہروز کے ساتھ نعمان مہر سے ترازو کا سامان لینے عدیل ٹائون گیا تھا،گھر کے قریب بہنوئی ملک سلمان کا گھر تھا جس کے شہروز نے 3500روپے دینے تھے۔سلمان نے رقم کا تقاضا کرتے ہوئے گالی گلوچ کی، جس پر والد افضل سمجھانے لگے۔ اسی دوران سلمان کی والدہ شبانہ نے مبینہ طور پر گھر سے پستول لا کر دیا اور کہا کہ آج باپ بیٹوں کو پیسے نہ دینے کا مزہ چکھا دو۔ ایف آئی آر کے مطابق سلمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سسر افضل جاں بحق ہو گیا جبکہ راہ گیر 5 سالہ بچی سحر زخمی ہو گئی تاہم شہروز فائرنگ سے محفوظ رہا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے شاہ زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

PNP

Comments are closed.