by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ٹی آئی والے ہمدردی کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہمدردی کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ تندرست ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہمدردی کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں، عدالتیں بدل چکی ہیں، یہ نئی عدلیہ ہے، یہ جوڈیشل این آر او دینے کے لیے نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن اگر اس بہانے سے کوئی این آر او چاہتی ہیں تو یہ پھر ان کی اپنی خواہش ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ توہین عدالت تو ان لوگوں نے کی ہے، جو اسپتال کے باہر جمع ہوئے تھے، جیل میں بانی پی ٹی آئی کا 3 بار چیک اپ ہوتا ہے۔ اگر بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لانے کی ضرورت ہوتی ہے، تو بغیر کسی عدالتی حکم کے لایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ تو پی ٹی آئی والے ہی بتاسکتے ہیں کہ محسن نقوی کا نام کیوں شامل نہیں کیا۔



PNP

Comments are closed.