حجاج کرام کے لیے سامان اور آبِ زم زم سے متعلق ایئرلائنز پالیسی جاری
لاہور( پی این پی)ایئرلائنز نے حج سے وطن واپس آنے والے حجاج کرام کے لیے سامان کے وزن اور آبِ زم زم کی ترسیل سے متعلق پالیسی جاری کر دی۔
اعلامیے کے مطابق تمام حجاج کواپنے ذاتی سامان کے ساتھ آبِ زم زم لانے کی اجازت نہیں ہوگی،پاکستانی حجاج کو 5 لیٹر آبِ زم زم وطن واپسی پر ایئرپورٹ پرفراہم کیاجائے گاجبکہ سعودی ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو آبِ زم زم کی بوتل سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر ہی دی جائے گی۔پالیسی کے تحت سرکاری اور نجی پاکستانی ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنے والے حجاج کرام کو 40 کلوگرام تک سامان لانے کی اجازت ہوگی،
دوسری جانب سعودی ایئرلائنز کے مسافروں کے لیے 46 کلوگرام سامان کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اور سعودی ایئرلائنزمیں 7 کلوگرام ہینڈ کیری لے جانے کی اجازت بدستور برقرار رہے گی۔
PNP
Comments are closed.