by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مردان میں عید کے دوران ’’55‘‘ بچوں کی پیدائش

اسلام آباد (پی این پی)مردان کے میڈیکل کمپلیکس نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عید کے تین دنوں میں مجموعی طور پر 55 بچوں نے جنم لیا۔رپورٹ کے مطابق تعطیلات کے دوران 12 ہزار سے زیادہ مریض مختلف امراض کے علاج اور طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچے، جہاں انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ہسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کے ایام میں سب سے زیادہ مریض پیٹ کی بیماریوں کے باعث رپورٹ ہوئے۔ دست اور اسہال کے مجموعی طور پر 543 کیسز ریکارڈ کیے گئے،

جبکہ کتے کے کاٹنے کے 373 متاثرین کو بھی طبی امداد فراہم کی گئی۔مزید بتایا گیا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے 479 افراد کو بھی ہنگامی بنیادوں پر علاج مہیا کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام شعبوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مسلسل خدمات انجام دیں تاکہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر علاج فراہم کیا جا سکے۔

PNP

Comments are closed.