by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کے بیان پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی (پی این پی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے وفاقی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث کشمیر میں منفی فضا پیدا ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت کشمیر میں ن لیگ کے وزراء کی جانب سے بھڑکائی گئی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کے وزراء نے غیر سنجیدہ سیاست کرتے ہوئے کشمیری عوام کی توہین کی۔ “غرور اور تکبر کا عالم یہ ہے کہ ن لیگ کے وفاقی وزراء اپنے بیانات پر معذرت کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔

سینئر وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک قومی رہنما ہیں اور وہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مضبوط آواز بن کر وہاں کے عوام کے احساسِ محرومی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت ایک حقیقی مدبرِ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.