by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد،3بچوں کی ماں کی پلازے کی چھت سے کود کر مبینہ خودکشی

اسلام آباد(پی این پی) وفاقی اسلام آباد کے علاقے تھانہ کرپا کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

جہاں تین بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر پلازے کی چھت سے کود کر خودکشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق جناح گارڈن کی رہائشی خاتون نے ایک ہوٹل کی گیارہویں منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔اہلخانہ اور پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون کی اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو تنازعات چل رہے تھے اور وہ کافی عرصے سے ذہنی دبا کا شکار تھیں۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی ہے جو جناح گارڈن کی رہائشی تھیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق خاتون کا شوہر پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے۔پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

PNP

Comments are closed.