پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سہ ملکی سیریز کے دوران راولپنڈی میں ایک شائق کا دلچسپ بینر خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔
سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران ایک نوجوان نے دلچسپ بینر اٹھایا ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ یہ سیٹ حاصل کرنے کے لیے میں نے اپنی بہن کا فون بیچ دیا۔
میچ کے دوران جب کمنٹیٹر کی نظر اس بینر پر پڑی تو انہوں نے اس پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہفون سستا ہی ہو گا۔
کمنٹیٹر کا بینر کے بارے میں کیا گیا یہ مزاحیہ تبصرہ سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے ابتدائی 3 میچ راولپنڈی میں کھیلے گئے، جب کہ باقی مقابلے اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
پاکستان نے راولپنڈی میں اپنے دونوں ابتدائی میچ جیت لیے] پہلے میچ میں اس نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی، جب کہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرایا۔
PNP
Comments are closed.