by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چینی سستی ہو گئی

کراچی ( پی این پی ) شہر قائد میں چینی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ 
ہول سیل مارکیٹ میں چینی 6روپے جبکہ ریٹیل میں10 روپے فی کلو سستی ہوگئی ہے۔
 ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 150 سے کم ہوکر140 روپے فی کلو پر آگئی جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کے بعدچینی 136 سے کم ہوکر 130 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔

’’24نیوز ‘‘ کے مطابق ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کاکہناہے کہ گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہونے سے چینی کی قیمت میں کمی ہوئی، کرشنگ سیزن میں چینی کی سپلائی بہتر ہونے لگی ہے۔گنے کی کرشنگ کا سیزن جاری ہے جبکہ چینی کا وافر ذخیرہ بھی موجود ہے، جس کے باعث قیمتوں میں کمی ہوئی ۔
 دوسری جانب ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت136 روپے سے کم ہوکر 130روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ 
 



PNP

Comments are closed.