پرو ہاکی لیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹروٹرف کھلاڑیوں کی انجریز کا سبب بنی ہے۔
پرو ہاکی لیگ سے قبل قومی ٹیم کے 2 سینئر کھلاڑی کیمپ کے دوران انجرڈ ہو چکے ہیں۔
سفیان خان اور حنان شاہد انجری کی وجہ سے پرو لیگ سے باہر ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے آسٹروٹرف پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹرف پر پیش آنے والے مشکلات کی نشاندہی کی تھی۔
حتمی ٹیم کے کیمپ کے آغاز پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ اور ڈیفینڈر سفیان خان نے ٹرف کو سلو قرار دیا تھا۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ آسٹروٹرف زیادہ استعمال نہیں ہوئی، جس سے رفتار پر بھی فرق پڑا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیمپ میں انجریز کے بعد تاحال کھلاڑیوں کے علاج معالجے کا کوئی پلان نہیں بنایا گیا۔
PNP
Comments are closed.