by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بلاول بھٹو ننھے یوٹیوبر شیراز کے مداح نکلے، ملاقات کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف ننھے یوٹیوبر شیراز اور ان کی بہن مسکان سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے دورہ گلگت بلتستان کے دور ان شیراز اور مسکان سے ملاقات کی جس کے کچھ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ۔چیئرمین پی پی نے شیراز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی سے ہوں اور وہیں سے آپ کو فالو کررہا ہوں، آپ کا بہت بڑا مداح ہوں ، مجھے مل کر بے حد خوشی ہورہی ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے شیراز کے سماجی بہبود کے کاموں کو سراہا اور کہا کہ میں آپ کا سوشل میڈیا دیکھتا ہوں، بہت خوشی ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ آپ ناصرف اتنی محنت کرتے ہیں اور مشہور ہیں بلکہ اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے کام کیا، انہیں پانی دلوایا، اسکول بنوایا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ میرے نانا بھی گلگت بلتستان کے لوگوں کا بہت خیال رکھتے تھے، انہیں پسند کرتے تھے، میرے نانا نے یہاں بہت کام کیا ہے ، یہاں مہنگائی کے لیے انہوں نے کام کیا۔

بلاول نے شیراز سے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں جیسے ہمارے بڑوں نے یہاں کی خدمت کی، ویسے ہم بھی کریں، ہمیں موقع ملے تو ہم عوام کو کچھ کرکے دیں۔

PNP

Comments are closed.