by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عدالت کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی این پی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں پر گمرہ کن الزامات کے کیس میں

وزیراعلی سہیل آفریدی کو اگلی سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ڈسٹرکٹ کورٹ میں اداروں پر گمراہ کن الزامات کے درج مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا۔عدالت نے18 جون کی اگلی سماعت پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی جبکہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج ہے۔

PNP

Comments are closed.