by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی؛ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں‌ کا بھائی پوزیشن ہولڈر میٹرک طالب علم جاں بحق

کراچی(پی این پی) شہر قائد کے علاقے منگھو پیر مہران سوسائٹی میں گھر میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی 15 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق منگھوپیر قبرستان کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل ہو گیا، جس کی شناخت روشم کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ 

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ روشم میٹرک کا طالب علم اور پوزیشن ہولڈر تھا، 6 ڈاکو واردات کے لیے گھر میں داخل ہوئے، 2 پولیس وردی میں تھے۔
مقتول کے والد نے بتایا ’’ڈاکوؤں کی آہٹ سنتے ہی میں اپنے کمرے سے باہر آیا، دوسرے کمرے سے بیٹا بھی نکلا، ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، بیٹے کو ایک گولی سینے میں لگی، میرا بیٹا موقع ہی پر دم توڑ گیا۔‘‘

والد نے بتایا کہ 20 ، 25 روز سے علاقے میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان وارداتیں کر رہے ہیں، پولیس کو علاقے میں ہونے والی وارداتوں سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری تک بچے کی تدفین نہیں کریں گے۔
 



PNP

Comments are closed.