by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کرسٹیانو رونالڈو نے دولت کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی

لزبن (پی این پی)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دولت کے میدان میں بھی نئی تاریخ رقم کردی۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کے اثاثوں اور آمدنی نے ملٹی بلینیئر کی سطح عبور کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق 41 سالہ رونالڈو نے گزشتہ ایک سال کے دوران تقریبا 22 کروڑ 50 لاکھ پائونڈ کمائے۔سعودی کلب النصر کی جانب سے انہیں روزانہ تقریباً 4لاکھ 88 ہزار پائونڈ معاوضہ ملتا ہے جبکہ اشتہارات اور کاروباری سرگرمیوں سے انہوں نے مزید 4 کروڑ 20 لاکھ پائونڈ حاصل کیے۔فوربز کی امیر ترین فٹبالرز کی فہرست میں ارجنٹائن کے لیونل میسی دوسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ آمدنی تقریباً 10کروڑ 90 لاکھ پانڈ رہی۔فرانسیسی اسٹار کائیلیان ایمباپے 7 کروڑ 50 لاکھ پانڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مانچسٹر سٹی کے ایرلنگ ہالینڈ اور ریال میڈرڈ کے وینیسیئس جونیئر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔نوجوان ہسپانوی اسٹار لامین یامال نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔رونالڈو اور میسی گزشتہ 13 برسوں میں 12 مرتبہ اس فہرست کے ابتدائی دو مقامات پر جگہ بنا چکے ہیں جو ان کی مسلسل مالی کامیابی کا ثبوت ہے۔

PNP

Comments are closed.