by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبّی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو، جیکب آباد 48، تربت، موہنجو داڑو 47، سکھر، نوابشاہ، ڈیرہ غازی خان46، ملتان اور بہاولپور میں 45 سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور 43، پشاور 42، اسلام آباد، مظفر آباد 40، کراچی، کوئٹہ37 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہے گی۔



PNP

Comments are closed.