پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری اور عالمی معیار میں پیش رفت کر رہی ہے، برطانوی ہائی کمشنر
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری اور عالمی معیار میں پیش رفت کر رہی ہے، پاکستانی برآمد کنندگان برطانوی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کاروباری ادارے برطانیہ کی تجارتی نمائشوں میں بھرپور شرکت کریں، برطانوی برانڈز اور ریٹیلرز سے مضبوط روابط پاکستانی برآمدات کے لیے اہم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل میں تحقیق، جدت اور مشترکہ منصوبوں کے وسیع امکانات ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین اپٹما نے کہا کہ برطانوی اداروں سے تعاون ٹیکسٹائل صنعت کی مسابقت اور عالمی رسائی بہتر بنا سکتا ہے۔ برطانوی جامعات اور تحقیقی اداروں سے تعاون ٹیکسٹائل میں جدت کو فروغ دے گا۔
چیئرمین اپٹما نے مزید کہا کہ اپٹما اور برطانوی اداروں کے درمیان عملی تعاون کا فریم ورک ضروری ہے۔
PNP
Comments are closed.