by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکی حملوں کاجواب پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں دو جہاز نشانہ بنا دیے گئے۔

ایران نے آبنائے ہرمز بند کر دی،

0

تہران : ویب ڈیسک | 11 جون

امریکا کی جانب سے دوبارہ فضائی حملے شروع ہونے کے بعد ایران نے جوابی اقدامات کا آغاز کر دیاہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے

ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز اور تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔
حکام نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو بھی بحری جہاز اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.