by Rao Imran Suleman
Rao Nama

زہریلی بریانی کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی

فیصل آباد (پی این پی)فیصل آباد میںزہریلی بریانی کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی طبیعت خراب ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ افراد نے مقامی ہوٹل سے لائی گئی بریانی کھائی جس میں سے چھپکلی برآمد ہوئی، طبیعت خراب ہونے پر متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،متاثرہ افراد میں 35سالہ بلال، اسکی اہلیہ ثمینہ، آٹھ سالہ بیٹا فیضان، چار سالہ مریم اور چھ سالہ دعا شامل ہیں۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رضا آباد پولیس نے 2ہوٹل ملازمین کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔

PNP

Comments are closed.