by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کینسر ہسپتال کیلئے 10ارب روپے جاری

لاہور (پی این پی)محکمہ خزانہ پنجاب نے نواز شریف کینسر ہسپتال کے لیے 10ارب روپے جاری کر دیئے جس سے ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے بلدیاتی اداروں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے لیے 24کروڑ 30لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشنز کو 45کروڑ 70 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔اسی طرح میونسپل کمیٹیوں کے لیے ایک ارب 60کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔جاری کردہ فنڈز بلدیاتی اداروں کے آپریشنل اخراجات پورے کرنے اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوں گے۔

PNP

Comments are closed.