مولانا فضل الرحمان ہم سے زبردستی ٹکرا رہے ہیں، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا کے لہجے میں بہت تلخی، غصہ اور جھنجھلاہٹ ہے، کہاں تک گِنوائیں کہ ریاست نے مولانا کو کیا دیا ہے، مولانا فضل الرحمان ہم سے زبردستی ٹکرا رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ 2024 میں یہ لوگ ہماری منتیں کر رہے تھے کہ آئیں حکومت بنائیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ مولانا 2024 میں حکومت میں شامل ہونا چاہتے تھے مگر جیت نہیں سکے، مولانا کو 2024 کے الیکشن کا پہلے دن سے غصہ ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اگر گورنر مولانا کی پارٹی کا ہوتا تو ان کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج پر اعتراض نہ ہوتا، مولانا نے آخری فون کال پر کوئی امید نہیں دلائی نہ ان کے پاس کوئی پلان تھا۔
PNP
Comments are closed.