پنجاب، کے پی کے مختلف علاقوں میں بارش، حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 45 زخمی
پنجاب کے علاقوں لاہور، قصور، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، پاک پتن اور کے پی کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ مختلف حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہوگئے۔
لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
بنوں میں حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی خان میں طوفانی بارش سے کئی مقامات پر درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ بجلی کے پول گرنے سے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے۔ مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
ادھر جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
PNP
Comments are closed.