by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فٹ بال ورلڈ کپ کی تیسری افتتاحی تقریب لاس اینجلس میں ہوئی

فٹ بال ورلڈ کپ کے سلسلے کی تیسری افتتاحی تقریب امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوئی۔

آٹھ افراد نے شاندار انداز میں ڈرم بجا کر تقریب کا آغاز کیا جس کے بعد امریکی ریپر فیوچر اور گلوکارہ ٹائلہ سیتھل نے پرفارم کیا۔

ان دونوں کے بعد لیز ا گروپ نے گانے ’گول‘ کے ذریعے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

اس مختصر تقریب کا اختتام ان ہی کے گانے پر ہوا۔



PNP

Comments are closed.