by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایشین گیمز، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے اعلان سے کھلاڑی پریشان

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے ایشین گیمز میں شرکت سے متعلقہ اعلان نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا۔

فیڈیشن نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنی ہے تو خرچہ اپنا کرنا پڑے گا۔

فیڈریشن نے ایشین گیمز کےلیے ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان کیا، اس کےلیے ایتھلٹس کو کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے نہیں دیا گیا ہے۔

فیڈریشن نے ایشین گیمز کےلیے سلیکٹ ہونے والے ایتھلٹس کو خرچہ بھی خود اٹھانے کا کہہ دیا اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔

ایشین گیمز کےلیے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز لاہور میں ہو رہے ہیں، 2 روزہ ٹرائلز کا کل آخری روز ہے۔

پی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نہ سپورٹ کر رہا ہے اور نہ ہی ایئر ٹکٹ سمیت باقی معاملات میں اسپانسر کررہا ہے۔

فیڈریشن نے مزید کہا کہ سلیکٹ ہونے والے آفیشلز اور اتھلیٹس ٹکٹس کا خرچہ خود اٹھائیں گے، یومیہ 50 ڈالرز کے حساب سے بورڈنگ اور لاجنگ چارجز اٹھانے پڑیں گے۔



PNP

Comments are closed.