پاور ڈویژن نے دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کے لیے مشکل ترین ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق دسمبر، جنوری اور فروری مہنگی بجلی سے متعلق کافی مشکل ہو سکتے ہیں۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر، جنوری اور فروری میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 2 سے 3 گنا بڑھے کا خدشہ ہے، ایل این جی، کوئلے اور دیگر فیول کی قیمتیں بجلی پیداواری لاگت کو مہنگا ترین بنا رہی ہیں۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سردیوں میں پاور پلانٹس کو مقامی گیس سپلائی بھی ایک بڑا مسئلہ ہو گا کیونکہ سردیوں میں مقامی گیس سپلائی تو گھریلو صارفین کے لیے ہی نا کافی ہوتی ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سردیوں میں پن بجلی کی بہت کم پیداوار کے باعث مہنگے فیول استعمال کرنا پڑیں گے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں فیول کی بلند قیمتیں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو اوپر لے جائیں گی، گزشتہ مہنیوں میں 2 گھنٹے لوڈ مینجمنٹ سمیت فیول پرائس بوجھ کم رکھنےکی بھرپور کوشش کی گئی۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی سمیت عالمی منڈی میں فیول کی قیمتیں بہت اوپر جا چکی، دسمبر تا فروری لوڈ مینجمنٹ بھی بڑھانی پڑ سکتی ہے۔
PNP
Comments are closed.