by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنیوالے سندھ پولیس کے کانسٹیبل کیلیے انعام کا اعلان

کراچی(پی این پی)آئی جی سندھ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے

تعریفی سند اور انعام کا اعلان کر دیا۔بینکاک میں منعقدہ سینئر فزیکس مقابلے میں سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ حمزہ احمد کی کامیابی سندھ پولیس اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، وطن واپسی پر کانسٹیبل حمزہ احمد کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محنت، لگن اور عزم سے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور حمزہ احمد نوجوانوں کے لیے مثال ہیں۔

PNP

Comments are closed.