by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کا خدشہ، ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی(پی این پی)مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی )  ایسوسی ایشنز نے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق ایل پی جی مارکیٹز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ16 نومبر سے ایل پی جی کی فروخت بند کر دی جائے گی۔

علی حیدر کے مطابق تمام ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومتی فارمولے کے خلاف فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کے نئے پرائسنگ فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔



PNP

Comments are closed.