ایم کیو ایم سے پہلے کیا کراچی میں امن تھا؟ خالد مقبول کا سوال
چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے استفسار کیا ہے کہ ایم کیو ایم سے پہلے کیا کراچی میں امن تھا؟
کراچی ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے موجود حالات پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے مقدمے اور پیکیج کےلیے ہر ادوار میں صرف ایم کیو ایم پاکستان نے آواز اٹھائی، پانی کے تمام بڑے منصوبے ہمارے دور میں لگائے گئے۔
ایم کیو ایم چیئرمین نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں کراچی دنیا کی 12 بڑے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا۔
خالد مقبول صدیقی نے سوال اٹھایا کہ ایم کیو ایم سے پہلے کی جماعتوں نے کراچی کےلیے کیا کیا؟ کیا ہم سے پہلے کراچی میں امن تھا؟
انہوں نے کہا کہ جب لیاقت آباد میں گوہر ایوب نے گھر جلائے تو ایم کیو ایم نہیں تھی۔ فاروق ستار 28 سال کی عمر میں میئر بنے، جو بھی اختیار تھا اس میں کراچی کو بنایا۔
ایم کیو ایم چیئرمین نے کہا کہ سب سے بڑا ٹرانزٹ منصوبہ منظور کروایا کیوں نہیں بن سکا، 2006ء میں میٹرو بس کا منصوبہ منظور کروایا، بتایا جائے اب تک کیوں نہیں چلیں؟
ان کا کہنا تھا کہ کیا فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے دور میں ایم کیو ایم نے کہا تھا کہ اختیار نہیں، 40 ارب سے کراچی میں آئی ٹی پارک لگایا، ہم نے شور نہیں مچایا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دسمبر میں کے فور مکمل ہوجائے گا، یہ بات وزیراعظم نے کہی، ہمیں بلدیہ میں گنہگار ٹھہرایا اور بانی تحریک انصاف کو لایا گیا، بتائیں کیا کرلیا انہوں نے؟
PNP
Comments are closed.