by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈیموکریٹس کا ٹرمپ پر ایران کے سامنے پسپائی اختیار کرنے کا الزام

کانگریس میں ٹرمپ کی ایران پالیسی پر نئی بحث چھڑ گئی۔

0

ویب ڈیسک | واشنگٹن | 15 جون

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ایران ڈیل پر ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ’’ایرانی سپریم لیڈر کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والی ڈیل‘‘ قرار دے دیا۔

ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس سیٹھ مولٹن نے کہا کہ یہ معاہدہ دراصل ایران کے سامنے امریکی پسپائی کی دستاویز ہے۔ ان کے مطابق اس جنگ پر 100 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں جبکہ 14 امریکی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سیٹھ مولٹن کا کہنا تھا کہ اس ڈیل کا واحد نتیجہ آبنائے ہرمز کی بحالی ہے، حالانکہ یہ اہم بحری گزرگاہ ’’اس احمقانہ جنگ‘‘ سے قبل بھی کھلی ہوئی تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر صورتحال پہلے جیسی ہی ہے تو پھر اسے فتح کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟

ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاہدے کی تفصیلات عوام اور کانگریس کے سامنے لائے اور واضح کرے کہ اتنی بڑی مالی اور انسانی قیمت ادا کرنے کے بعد امریکہ نے عملی طور پر کیا حاصل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.