by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا۔

پی سی بی نے اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات کی منسوخی کا باضابط اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ نئے الیکشن کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق متعدد شکایات ملنے کے بعد انتخابات کی منسوخی کا فیصلہ کیا۔ الیکشن میں نامعلوم افراد کی مداخلت اور جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج کی وجہ سے الیکشن منسوخ ہوئے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ووٹرز اور اُمیدواروں کی گرفتاری اور دھمکی آمیز فون کالز الیکشن کے منسوخ ہونے کی وجہ بنی۔



PNP

Comments are closed.