by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پہلی اسٹیٹ آف فریڈم رپورٹ 2026 جاری، مرد خواتین سے زیادہ موبائل فون رکھتے ہیں، مشعل پاکستان

تصویر سوشل میڈیا۔

مشعل پاکستان نے پاکستان کی پہلی اسٹیٹ آف فریڈم رپورٹ 2026 جاری کر دی، جس کے مطابق خواتین کے موبائل فون رکھنے کی شرح مردوں کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔ عوام معلومات کے حصول کے لیے تیزی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کارخ کر رہے ہیں۔ 

مشعل پاکستان نے ورلڈ اکنامک فورم کے کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ کے طور پر پاکستان کی پہلی ’اسٹیٹ آف فریڈم رپورٹ 2026‘ جاری کر دی۔

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی، 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ 35 فیصد شہری ملک کی سمت کے بارے میں پرامید جبکہ 45 فیصد کاکہناہے کہ صنفی، مذہبی اور نسلی مساوات میں بہتری آ رہی ہے۔

77 فیصد پاکستانی اپنے پیشے کے انتخاب، 75 فیصد کاروبار کرنے کی آزادی اور خواتین کے لیے ترقی کے مواقع سے مطمئن ہیں جبکہ 65 فیصد مذہبی آزادی اور مذہبی حقوق کے تحفظ سےمتعلق معاملات پر اطمینان رکھتے ہیں۔

ملک بھر میں 19 کروڑ 50 لاکھ سے زائد موبائل کنکشنز، 14 کروڑ 50 لاکھ براڈبینڈ صارفین اور 2 لاکھ 30 ہزار کلومیٹر سے زائد فائبر نیٹ ورک موجود ہے۔ 24 فیصد شہری فیس بک، 19.9 فیصد واٹس ایپ، 18 فیصد ویب سائٹس اور 15 فیصد ایکس (سابق ٹوئٹر) سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔

پاکستان کومستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں، سائبر سیکیورٹی، گمراہ کن معلومات، پانی کی قلت، شہری آبادی میں اضافے، نوجوانوں کی بے روزگاری اور معاشی ناہمواری کے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

رپورٹ کے اجرا کے لیے ملک بھر میں 2 ہزار افراد کا سروے کیا گیا جن میں 67 فیصد گریجویٹس، 32 فیصد ماسٹرز اور ایک فیصد پی ایچ ڈی ہولڈرز شامل ہیں۔



PNP

Comments are closed.