by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نادہندگان کیخلاف مؤثر حکمت عملی ،کراچی واٹر کارپوریشن میں ماہانہ ریونیو وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم

کراچی ( پی این پی )نادہندگان کیخلاف مؤثر حکمت عملی ،کراچی واٹر کارپوریشن  میں  ماہانہ ریونیو وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم  ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر کارپوریشن نے ماہانہ ریونیو وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا،ستمبر 2026 میں ریکارڈ 2 ارب 74 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔ 

واٹر کارپوریشن کی پہلی سہ ماہی کی وصولیاں 7 ارب 58 کروڑ 40 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں،واٹر کارپوریشن نے ایک ماہ میں تاریخ کی سب سے زیادہ ریونیو وصولیاں کرلیں۔

’’24نیوز ‘‘ کے مطابق نادہندگان کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے بعد ریونیو وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

سی ای او احمد علی صدیقی کے مطابق صنعتی، بلک اور سرکاری صارفین سے واجبات کی وصولی کے لیے اقدامات تیزکردئے گئے،طویل عرصے سے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کا اقدام بھی کیاجا رہا ہے ،حالیہ نادہندگان کو اقساط اور یاد دہانیوں کے ذریعے ادائیگی کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ریکوری کا نظام فعال بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔ 
 مالیاتی اصلاحات کا مقصد شفافیت اور ادارے کا مالیاتی نظم و ضبط بہتر بنانا ہے،ریونیو میں اضافے سے پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام کی بہتری میں مدد ملے گی۔

واٹر کارپوریشن نے صارفین سے بلوں اور واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔  
 



PNP

Comments are closed.