by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے

فوٹو بشکریہ رپورٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بچوں کو سکھانا شروع کر دیا، ایک اکیڈمی میں پہنچ گئے۔

محمد یوسف نے مختلف ایج گروپ میں بچوں کو بیٹنگ کی ٹپس دینا شروع کر دیں۔

اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ کام کر کے اچھا لگتا ہے، میں ان کی سنتا ہوں، وہ میری سنتے ہیں، بچوں کے ساتھ جتنا کام کیا جائے اتنا اچھا ہے، ان کی بنیاد پر کام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بنیاد اچھی ہو گی تو وہ تینوں فارمیٹ میں کامیاب ہوں گے، آج کل جتنے بھی بڑے بیٹرز تینوں فارمیٹ میں کامیاب ہیں اس کی وجہ ان کی بنیاد ہے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں بولرز کے لیے کچھ نہیں رہ گیا، آج کل بچے زیادہ تر بیٹنگ کی طرف آتے ہیں، ہر طرف چھکے لگ رہے ہوتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 250  اور 275 رنز بن رہے ہیں، ون ڈے کرکٹ میں 350 رنز آرام سے بن رہے ہیں، بیٹنگ کی طرف رحجان زیادہ ہے۔



PNP

Comments are closed.