ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں پلیئر آف دی سیریز بننا اعتماد میں اضافے کا باعث ہے: عرفات منہاس
پاکستانی آل راؤنڈر عرفات منہاس نے کہا ہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنا اعتماد میں اضافے کا باعث ہے۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فائنل میں جلد وکٹیں گرنے کے بعد حسن نواز کے ساتھ شراکت قائم کرنے پر توجہ تھی۔
عرفات منہاس کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران ہماری یہ بھی کوشش تھی کہ میچ کو آخری اوورز تک لے جائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حسن نواز اور میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے اچھی طرح واقف تھے اور ایک بڑے اوور نے میچ کا رخ ہمارے حق میں موڑ دیا۔
آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ دباؤ میں اعصاب پر قابو رکھنا اور درست فیصلے کرنا اہم ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ عرفات منہاس نے 3 ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے 5 میچوں میں 149 رنز بنائے اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔
PNP
Comments are closed.