by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کا ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز

—فائل فوٹو

پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 باہمی اور سہ فریقی سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان کو فروری 2025ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شکست ہوئی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم نے گزشتہ 17 ماہ میں ہوم گراؤنڈ پر مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے مئی اور جون 2025ء میں بنگلا دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا، جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں کامیابی حاصل کی۔

قومی ٹیم نے نومبر 2025ء میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا، نومبر 2025ء میں ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز بھی اپنے نام کی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ کیا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر دونوں فارمیٹس میں اپنی برتری ثابت کی۔



PNP

Comments are closed.