بلیک میلنگ سے تنگ 16 سالہ لڑکی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی
مری (پی این پی)مری میں کوٹلی ستیاں کے گاؤں آریاڑی میں مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ آ کر 16 سال کی لڑکی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے گھر سے ملحقہ زیرِ تعمیر مکان میں خود سوزی کی، آگ سے جھلسنے والی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔تھانہ کوٹلی میں متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ملزم مختلف نمبروں سے کالز اور پیغامات کر کے لڑکی کو ہراساں کرتا تھا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم کے خاندان کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی اس کا ہراسانی کا سلسلہ جاری رہا۔ڈی پی او مری کے مطابق لڑکی کی خود سوزی کا وقوعہ 7 دن پرانا ہے، مقدمے کی تفتیش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔
PNP
Comments are closed.