by Rao Imran Suleman
Rao Nama

غیر مسلم سینیٹر دِنیش کمار نے ایوان میں سود کے خلاف قرآن کا پیغام دہرا دیا

پاکستان کے بجٹ کا بڑا حصہ سود کی ادائیگیوں میں صرف ہو رہا ہے، دِنیش کمار

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک، 17 جون): سینیٹ کے اجلاس میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دِنیش کمار نے سودی نظام، ملکی معیشت، پیٹرول اسمگلنگ اور سیکیورٹی معاملات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے قرآنِ مجید کی تعلیمات کا حوالہ دیا اور کہا کہ اسلام میں سود لینے سے واضح طور پر منع کیا گیا ہے۔
اپنے خطاب میں سینیٹر دِنیش کمار نے کہا کہ پاکستان کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق ملک کا تقریباً پچاس فیصد بجٹ سودی ادائیگیوں کی نذر ہو رہا ہے، جو نہ صرف ایک سنگین معاشی مسئلہ ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس صورتحال کو "اللہ اور رسولؐ کے ساتھ جنگ” کے مترادف سمجھتے ہیں۔ سینیٹر دِنیش کمار کے اس بیان نے ایوان اور عوامی حلقوں میں بھی توجہ حاصل کی، جہاں اس پہلو پر بحث چھڑ گئی کہ ایک غیر مسلم سینیٹر نے ایوانِ بالا میں مسلمانوں کو سود کے خلاف قرآن کا واضح پیغام یاد دلایا۔


سینیٹر دِنیش کمار نے اپنے خطاب میں سرحدی علاقوں میں پیٹرول اسمگلنگ کے مسئلے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پیٹرول کی ترسیل ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور بعض افراد معاشی مجبوری کے باعث اپنے اہلِ خانہ کی کفالت کے لیے اس کام میں ملوث ہیں، لہٰذا حکومت کو اس کا دیرپا حل تلاش کرنا چاہیے۔
انہوں نے تجویز دی کہ ایران سے پیٹرول کی درآمد کو قانونی شکل دی جائے تاکہ اسمگلنگ کے بجائے ایک باقاعدہ اور منظم تجارتی نظام قائم ہو سکے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تیسری عالمی جنگ کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.