by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بجٹ کے بعد وزیرِِ اعظم کی تبدیلی سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے کیا کہا؟

وزیرِ اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

بجٹ کے بعد وزیرِ اعظم کی تبدیلی سے متعلق صحافی کے سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ نامناسب اور بالکل غلط بات ہے، ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان جس طرح سے ملک کو لیڈ کر رہے ہیں اسے سب سراہ رہے ہیں، کوئی ملک دشمن کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم قومی خدمت سر انجام دے رہے ہیں، ملک کو آگے لے کر جا رہے ہیں، انہوں نے پورے ملک کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے اور دنیا میں بھی ملک کو عزت و وقار نصیب ہوا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم نے تو ہر دفعہ کوشش کی ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مسلسل میں مذاکرات ہوں، ہم جب اپوزیشن میں تھے ہمارے خلاف مقدمات بنائے جا رہے تھے۔



PNP

Comments are closed.