by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بنگلادیش کا پاکستان کو 124 رنز کا ہدف

فوٹو بشکریہ پی سی بی

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کےلیے 124 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلادیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 123 رنز بنائے۔ 

بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے 22 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نگار سلطانہ 36 اور سبحانہ مستری نے 22 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال، تسمیہ رباب، نشرہ سندھو اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم اب تک ایونٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچز کھیل چکی ہے اور اسے دونوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 



PNP

Comments are closed.