موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
لاہور (پی این پی) پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت لاہور میں گرد آلود ہواؤں اور بارش لانے والا موسمی نظام اثرانداز ہو رہا ہے، جس کے باعث شہر میں آج شام کے اوقات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے کئی اضلاع میں بارش کے امکانات لاہور کے مقابلے میں زیادہ ہیں، جہاں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ بارش برسانے والا نظام بتدریج کمزور ہو رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ آج رات تک پاکستان سے نکل جائے گا۔ اس کے بعد کل سے دوبارہ گرم اور خشک موسم کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کی توقع ہے، جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں۔
PNP
Comments are closed.