by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے کی قیمت مستحکم , چاندی کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی ( پی این پی ) پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت مستحکم جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 66 ڈالر  فی اونس کی کی سطح پر مستحکم رہی۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 29ہزار 136روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 67ہزار 914روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 5ہزار 668روپے جبکہ فی10 گرام چاندی کی قیمت 8 روپے کی کمی سے 4ہزار 859روپے کی سطح پر آگئی۔



PNP

Comments are closed.