by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی، غلط کام پر نہیں چھوڑیں گے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی جو غلط کام کرے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ منشیات کا معاملہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد بڑی حد تک صوبائی دائرہ اختیار میں آچکا، صوبوں کو انسداد منشیات فورسز کے قیام کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے 500 جوان انسداد منشیات فورس میں بھرتی کیے جائیں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صوبوں کے تعاون سے ہی جیتی جاسکتی ہے، دہشت گردی کے 95 فیصد واقعات خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پیش آئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں 783 شہری شہید اور 1767 زخمی ہوئے، ایک سال میں 75 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں پہلی بار 1 سال میں 1890 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی تھی۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اسلام آباد پہلا اسمارٹ سٹی بنے گا، دارالحکومت میں بین لاقوامی معیار کی پہلی ماڈرن جیل بنارہے ہیں، جس میں قیدی خواتین اور بچوں کو بھی رکھا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.