اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد (پی این پی)اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں
جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بونیر، ہنگو، شانگلہ، کوہاٹ، مہمند اور شبقدر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں سوات، باجوڑ، ملتان، ڈی آئی خان شہر اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ٹانک شہر و مضافات اور جنوبی وزیرستان اپر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر فوری رابطہ کریں۔
PNP
Comments are closed.