by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میسی کے 2 گولز، ارجنٹینا نے آسٹریا کو ہرا کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی

دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے دو گول کی بدولت ارجنٹینا نے آسٹریا کو ورلڈ کپ کے میچ میں دو صفر سے شکست دے دی، فتح نے دفاعی چیمپئن ٹیم کو راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں بھی پہنچا دیا۔

ڈیلا س اسٹیڈیم میں 70 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے میسی نے دو گول کرکے دفاعی چیمپئن ٹیم کو ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچادیا۔

میسی اس ہفتے 39 سال کے ہوجائیں گے، اپنی سالگرہ کا ایڈوانس جشن اُنہوں نے آسٹریا کے خلاف دو گول کرکے منایا مگر میسی ان گولز سے بہت پہلے یہ جشن مناسکتے تھے لیکن میچ کے آٹھویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک وہ مس کر گئے۔

 38 ویں منٹ میں میسی نے ایک پاس کو ون ٹچ میں تبدیل کیا اور گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا دی، یہ میسی کا 17 واں ریکارڈ گول بھی تھا۔

اُنہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 16 گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا، کھیل کے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں اُنہوں نے دوسرا گول کیا اور ٹیم کو دو صفر سے فتح دلادی۔



PNP

Comments are closed.