خاتون کو زچگی کی چھٹیوں پر نوکری سے نکالنے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ، فوسپاہ
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) نے نجی ادارے پر ملازمہ کو زچگی کی چھٹیوں کے دوران نوکری سے نکالنے پر 12 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار نے فیصلے میں جرمانے کے سوا نجی ادارے کو جامع اصلاحی اقدامات کے نفاذ کی ہدایت دی۔
فوسپاہ کا کہنا تھا کہ شکایت گزار ملازمہ اکاؤنٹنگ کے شعبے میں کام کر رہی تھی، منظور شدہ زچگی کی چھٹی کے دوران ایک فون کال پر ملازمت ختم کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ زچگی کی چھٹیوں کی مدت میں کسی خاتون کو ملازمت سے برخاست کرنا نقصان دہ سلوک ہے، یہ عمل قانون کے تحت صنفی تفریق اور نفسیاتی ہراسگی کے برابر ہے۔
وفاقی محتسب نے نجی ادارے کو شکایت گزار خاتون کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔
PNP
Comments are closed.