by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم کی محمود اچکزئی کو الیکشن 2018ء سے تحقیقات کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو الیکشن 2018ء سے تحقیقات کی پیشکش کردی۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کونسی حکومت قانونی اور کونسی غیر قانونی؟ آجائیں 2018ء سے تحقیقات کرلیتے ہیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

اپوزیشن لیڈر کو جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2018ء سے شروع کرتے ہیں، پھر 2024ء میں بھی آجائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو غیر قانونی قرار دینے والے بتائيں کیا 2018ء میں بھرپور جادوگری نہیں ہوئی؟

اُن کا کہنا تھا کہ بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی، اگر وہ قانونی حکومت ہے تو پھر یہ بھی قانونی حکومت ہے۔



PNP

Comments are closed.