پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی،فرخ خان کھوکھر کا مولانا فضل الرحمن سے علیحدگی کا اعلان
لاہور( پی این پی)مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج سے متعلق بیانات سے اختلاف کرتے ہوئے فرخ خان کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (ف)سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے قومی اداروں کے ساتھ وابستگی برقرار رکھنے کا بھی اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں فرخ خان کھوکھر نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج سے متعلق سخت بیانات سے اتفاق نہیں کرتے اور اسی اختلاف کی بنیاد پر جمعیت علمائے اسلام (ف)سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ، ان کے والد اور ان کا ادارہ ہمیشہ پاک فوج اور پاکستان کے دیگر قومی اداروں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان اداروں کے ساتھ ان کی وابستگی برقرار رہے گی۔فرخ خان کھوکھر نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی شخص پاک فوج یا قومی اداروں کے خلاف بات کرے گا وہ اس سے لاتعلقی اختیار کریں گے۔
PNP
Comments are closed.